ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 40 گاڑیاں ٹکرائیں، 5 لوگوں کی موت

دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 40 گاڑیاں ٹکرائیں، 5 لوگوں کی موت

Sat, 06 Nov 2021 11:00:37    S.O. News Service

غازی آباد، 6؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایکسپریس وے پر جمعہ کی علی الصبح کہرے کی وجہ سے بس اور کار کے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی 40 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک بس ایکسپریس وے پر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف چلی گئی اور آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جس کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک گھنٹوں تک جام رہی اور شدید کہرے کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کار میں سوار چار افراد اور ایک بس ڈرائیور شامل ہے اور دو افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ یہ کار غازی آباد سے آرہی تھی اور بس نوئیڈا کی طرف جارہی تھی۔


Share: